جرمنی میں داعش کے لئے لڑنے کے شبہ میں 2 افراد گرفتار

جرمنی میں داعش کے لئے لڑنے کے شبہ میں 2 افراد گرفتار

برلن: جرمنی نے مشرقی شام میں انتہا پسند گروپ داعش کے لئے لڑنے کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ 30 سالہ عبدالملک اے اور 23 سالہ موسی ایچ اے کو گذشتہ ہفتے برلن اور قریبی ریاست سیکسنی انہالٹ میں گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ عبدالملک نے شامی حکومت کے خلاف 2012 ءمیں النصر ہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اوراس کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔