فیس بک نے جعلی مواد کے خاتمے کیلئے اخبارات کا سہارا لے لیا

لاہور: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ”فیس بک“ جسے کروڑوں لوگ اپنی اشیاءکی تشہیر کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں آج اسے اشتہارات کے ذرایعے کو اپنا اشتہار دینے کیلئے اخبارات کی ضرورت پر گئی ہے۔ جی ہاں فیس بک نے یورپ میں جعلی خبروں، اکاو¿نٹس اور معلومات کے خلاف 8 مئی سے برطانیہ کے معروف اخباروں’ ڈیلی ٹیلی گراف، ٹائمز، میٹرو اور گارڈین میں مکمل صفحات پر مشتمل اشتہارات دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

فیس بک نے جعلی مواد کے خاتمے کیلئے اخبارات کا سہارا لے لیا

لاہور: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ”فیس بک“ جسے کروڑوں لوگ اپنی اشیاءکی تشہیر کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں آج اسے اشتہارات کے ذرایعے کو اپنا اشتہار دینے کیلئے اخبارات کی ضرورت پر گئی ہے۔ جی ہاں فیس بک نے یورپ میں جعلی خبروں، اکاؤنٹس اور معلومات کے خلاف 8 مئی سے برطانیہ کے معروف اخباروں’ ڈیلی ٹیلی گراف، ٹائمز، میٹرو اور گارڈین میں مکمل صفحات پر مشتمل اشتہارات دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔

فیس بک کی جانب سے ان اشتہارات میں صارفین کو ایسی دس چیزیں بتائی جائیں گی، جن پر عمل کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹ، جھوٹی خبروں اور من گھڑت معلومات و تصاویر کو پہنچاننا ممکن ہوگا۔ان دس چیزوں میں صارفین کو ہدایات دی جائیں گی کہ فیس بک پر نظر آنے والی خبروں اور معلومات کے لنکس، تاریخ، وقت، یو آر ایل ایڈریس وغیرہ نوٹ کیے جائیں، کیوں کہ ان کی نشاندہی سے ہی چیزوں کی تصدیق ہوسکے گی۔
خیال رہے کہ فیس بک نے جھوٹی خبروں، معلومات اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف یورپی ممالک جرمنی اور فرانس میں بھی گزشتہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیئے تھے۔گزشتہ ماہ ہی فیس بک انتظامیہ نے اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ 10 ہزار کے قریب جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا ہے، جب کہ جعلی اور جھوٹی خبروں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں