درست حجاب نہ کرنے پر ایرانی پولیس نے لڑکی کچل ڈالی

درست حجاب نہ کرنے پر ایرانی پولیس نے لڑکی کچل ڈالی

تہران:  سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو کلپ گردش میں ہے جس میں ایرانی پولیس کی گاڑی ایک لڑکی کو اس کے حجاب کی وجہ سے روندتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ حکام کے مطابق مذکورہ لڑکی کا حجاب ان کے مقررہ معیار کے مطابق نہیں ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ پہلے پولیس کی گاڑی میں بیٹھی لڑکی سے عہد کروایا گیا کہ وہ اپنے حجاب کو درست کر لے گی تاہم جب لڑکی گاڑی سے اتر کر سڑک پار کرنے کے لیے پولیس کی گاڑی کے آگے پہنچی تو یک دم گاڑی حرکت میں آ گئی اور اس کو ٹکر مار کر روند دیا۔

مصنف کے بارے میں