پی آئی کے پائلٹ نے دوران پرواز غیر ملکی خاتون کو کاک پٹ میں ساتھ بٹھا لیا

پی آئی کے پائلٹ نے دوران پرواز غیر ملکی خاتون کو کاک پٹ میں ساتھ بٹھا لیا

 لاہور: پی آئی اے پائلٹس کے لاجواب کارناموں میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹوکیو سے بیجنگ جانے والی پرواز کے پائلٹ نے دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہوئے غیر ملکی خاتون مسافر کو کاک پٹ میں بلا لیا۔ دو گھنٹے ساتھ بٹھائے رکھا اور کاک پٹ میں کسی کو آنے بھی نہ دیا۔

پی آئی اے ترجمان نے معاملے پر اپنی منطق یوں پیش کر دی کہ کسی مسافر کے کاک پٹ میں جانے سے طیارے کو نقصان نہیں ہوتا تاہم تحقیقات کریں گے۔

پی آئی اے پائلٹس کے ایسے کارنامے پہلے بھی سامنے آتے رہے کچھ عرصہ قبل ایک پائلٹ تو اسلام آباد سے لندن والی پرواز میں ڈھائی گھنٹے تک نیند کے مزے لوٹتا رہا۔ اس کیخلاف بھی بس اتنی کارروائی ہوئی کہ کچھ دن فلائنگ ڈیوٹی سے آف رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں