سمارٹ فون سکرین آنکھوں کے امراض کا باعث بنتی ہے ، تحقیق

سمارٹ فون سکرین آنکھوں کے امراض کا باعث بنتی ہے ، تحقیق

سمارٹ فون سکرین آنکھوں کے امراض کا باعث بنتی ہے ، تحقیق

نیویارک: ہم اکثر لوگ رات کو سوتے وقت سمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ لیکن ہم اس چیز سے مکمل طور پر ناواقف ہیں کہ ان تمام ڈیوائسز سے نکلنے والی شائعیں کس قدر طاقتور ہیں ، ہم اس چیز کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ جو شعائیں سورج کی روشنی میں بھی موبائل سکرین کو دیکھنے کے قابل بناتی ہیں وہ ہماتی آنکھوں کو کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس سے متعلق ماہرین کی ایک تحقیق میں انتہائی خطرناک انتباءسامنے آئی ہے کہ یہ روشنی آنکھوں کی بینائی کو کمزور کرنے سمیت آنکھوں کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھادیتی ہے ۔
یہ تحقیق نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی روشنی قرینے کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے نتیجے میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے۔تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک اسکرین کو دیکھتے رہنا ڈیجیٹل آئی اسٹرین کا باعث بنتا ہے جس کی علامات میں نظر دھندلانا، کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل، آنکھوں میں سرخی اور تھکاوٹ، آنکھیں خشک ہونا اور سردرد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
محققین کے مطابق جب لوگ اسکرین کو دیکھتے ہوئے آنکھیں سکیڑتے ہیں اور کافی دیر تک اسی پوزیشن میں رکھتے ہیں تو وہ تھکاوٹ کا شکار ہونے لگتی ہیں جس سے ان کے مسلز کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔اس سے قبل یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جب لوگ سونے سے قبل ان اسکرینز کو دیکھتے ہیں تو دماغ الجھن کا شکار ہوجاتا ہے کیونکہ ان کے اثرات صبح کے سورج جیسے ہوتے ہیں جس سے دماغ جسم کو سونے کا وقت بتانے والا ہارمون میلاٹونن بنانا روک دیتا ہے۔ اس ہارمون کے بننے میں رکاوٹ کے نتیجے میں یہ روشنی آپ کی نیند کے چکر کو متاثر کرتی ہے جس کے باعث رات کو سونا جبکہ دن میں جاگنا مشکل ہوجاتا ہے جس سے متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں