بھارت شہری کو ”باہوبلی 2 “ نہ دیکھنے پر نوکری سے نکل دیا گیا

نئی دہلی: حالیہ دنوں میں ”باہو بلی 2 “ فلمی دنیا پر راج کر رہی ہے، لیکن اسی فلم کے حوالے سے ایک چونکا دینے خبر سامنے آگئی جس کے مطابق باہوبلی 2 نہ دیکھنے پر بھارت میں ایک شخص کو ملازمت سے نکال دیا گیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ مہیش بابو جو ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اسے پہلے کمپنی کی جانب سے فلم نہ دیکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور تسلی بخش وضاحت نہ کرپانے پر اسے ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔رپورٹ میں کمپنی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مہیش بابو کو اپنی غلطی درست کرنے کے لیے 'موقع' بھی دیا گیا مگر اس نے ضائع کردیا۔جبکہ کمپنی انتظامیہ نے مہیش کو ایک دن کی چھٹی دیتے ہوئے سینما ٹکٹ کی بھی پیش کی، بس اسے قریبی سینما پر جاکر فلم کو دیکھنا تھا، مہیش کی ڈیسک کے ارگرد فلم کے بڑے پوسٹرز بھی لگے تھے مگر اس نے کمپنی کی پیشکش پر توجہ نہیں دی۔
واضح رہے کہ باہوبلی 2 اس وقت بھارت کی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے اور اس فلم نے ریلیز سے اب تک 1100کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بزنس کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں