روزمیری خوشبو سے بچوں کی یادداشت بہتر

روزمیری خوشبو سے بچوں کی یادداشت بہتر

لندن: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ ٴٴروزمیریٴٴ کی خوشبو سونگھنے سے بچوں کی یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں 10 سے 11 سال کے 40 بچوں پر کیے گئے مطالعے میں دیکھا کہ جن بچوں کو روزمیری کی خوشبو والے کمروں میں 10 منٹ تک بٹھانے کے بعد ان کی یادداشت جانچی گئی تو انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن جب ان ہی بچوں کو 10 منٹ تک ایسے کمروں میں بٹھایا گیا جہاں کوئی خوشبو نہیں تھی اور پھر ان کی یادداشت کا امتحان لیا گیا تو وہ اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمیری ایک سدا بہار پودا ہے اور روزمیری کے پودے سے اٹھنے والی مخصوص خوشبو کے علاوہ روزمیری سے حاصل کیے گئے خالص تیل کی خوشبو بھی یادداشت پر یکساں اثرات ڈالتی ہے یعنی اگر روزمیری یا اکلیل کوہستانی کا پودا دستیاب نہ ہو تو اس کا تیل ٟعطرٞ بھی یادداشت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں