الیکشن کمیشن کا کمپیوٹرائزڈ الیکٹرول سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا کمپیوٹرائزڈ الیکٹرول سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ الیکٹرول سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔اس مقصد کے لیے نادرا کے تعاون سے الیکشن کمیشن ہیڈ آفس میں مرکزی نظام قائم کیا جا رہا ہیالیکشن کمیشن نظام کی تنصیب اور تعاون کے لئے نادرا کو سترہ کروڑ روپے ادا کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے کمپوٹرائزڈ انتخابی نظام اپنے ہاتھ میں لے لیا. اس سسٹم کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی فہرستیں خود تیار کرے گا.ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر مرکز سے انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہوں گے۔صوبائی دفاتر نئے ووٹرز کا اندراج کر کے فارمز آن لائن مرکزی دفتر بھجوا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان اس بارے معاملات طے پا گئے۔ سسٹم کی تنصیب اور تعاون کے عوض الیکشن کمیشن نادرا کو سترہ کروڑ سے زائد رقم ادا کرے گا۔اس سے قبل ووٹرز کا اندراج نادرا کے ذمے تھا، نادرا کا کام اب صرف شناختی کارڈ اور کوائف دینے تک رہ جائے گا۔ کمپوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے نظام کے مکمل قیام تک نادرا اور الیکشن کمیشن متوازی نظام چلائیں گے دوسری طرف برٹش ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈریو نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے ملاقات کی۔برٹش ہائی کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں برٹش ہائی کمشنرنے الیکشن کمیشن کی تیاریوں پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے،ملاقات میں الیکٹورل ریفارمز اور خواتین ووٹرز کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔برٹش ہائی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی استعداد بڑھانے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا،برٹش ہائی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی خود مختاری پر زور دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں