تھائی لینڈ میں سپر مارکیٹ کے باہر 2 بم دھماکے، بچوں سمیت 51 افراد زخمی

تھائی لینڈ میں سپر مارکیٹ کے باہر 2 بم دھماکے، بچوں سمیت 51 افراد زخمی


پاتانی، تھائی لینڈ ۔09 مئی (اے پی پی) تھائی لینڈ کے جنوب میں سپر مارکیٹ کے باہر کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 51 افراد زخمی ہو گئے ۔پاتانی پولیس کمانڈر میجر جنرل تھنونگسک وانگسوپا نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاتانی میںمصروف ترین سپر مارکیٹ میںدوپہر 2 بجے کے قریب 2 بم دھماکے ہوئے ایک بم کار میں نصب کیا گیا جبکہ دوسرا بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔