ٹیکس اہدف کے حصول کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، وزیر خزانہ کی ہدایت

ٹیکس اہدف کے حصول کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں، وزیر خزانہ کی ہدایت

اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس محاصل کے ہدف کے حصول کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں،ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔

منگل کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو بجٹ تیاریوں پر بریفنگ دی اور معیشت کے مختلف شعبوں کے فریقوں سے سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا اور ٹیکس سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اجلاس کو ایف بی آر کی جانب سے مئی میں ٹیکس محاصل کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس محاصل کے ہدف کے حصول کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں۔

مصنف کے بارے میں