بھارت میں بہت نخرے اٹھائے گے ، ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی،صبر قمر

بھارت میں بہت نخرے اٹھائے گے ، ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی،صبر قمر

بھارت میں بہت نخرے اٹھائے گے ، ساتویں آسمان پر بٹھایا گیا اس لیے پھر سے بھارت جاؤں گی،صبر قمر

ممبئی: بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے  والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ڈراموں کو بھارت کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اسی کے باعث مجھے فلم میں لیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  فلم کے لیے جب پہلی بار جب کال آئی تو لگا کہ یہ مزاق ہے  ۔لیکن جب فلم کے ہدایتکار نے کال کی تو یقین آیا یہ کہ مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ میرے ساتھ کوئی خاصا اچھا سلوک نہیں ہوا بھارت میں ایسا کہنا غلط ہے میرے بھارت میں بہت زیادہ نخرے اٹھائے گئے ہیں، مجھے بہترین انداز میں فائیو اسٹارز ہوٹل میں رکھا گیا جب کہ مجھ سے میری پسند کے کھانوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں پوچھا گیا، اس لیے مجھے بھارت کبھی بھی اجنبی ملک نہیں لگا جہاں مجھے شوٹنگ پر اسپاٹ بوائے سے لے کر ہر کسی نے عزت دی۔