جرمنی نے ترک فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی‎

جرمنی نے ترک فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی‎

برلن: ترکی میں گزشتہ برس جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد فرار ہو کر جرمنی آنے والے کئی ترک فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو جرمنی نے اپنے ہاں سیاسی پناہ دے دی ہے۔

جرمن نشریاتی اداروں ڈبلیو ڈی آر اور این ڈی آر کے علاوہ جرمن روزنامے ز وڈ ڈوئچے سائٹنگ نے جرمن وزارت داخلہ کے ذرائع سے جن ترک شہریوں کو سیاسی پناہ دی گئی ہے، ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھے۔

یاد رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے مجموعی طور پر 414 ترک سفارت کار، عدلیہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ سطحی سرکاری اہلکار جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔