اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہیں: ایران

اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہیں: ایران

ویانا: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے میں ایران کے مستقل مندوب رضانجفی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکا کی بے پناہ حمایت کی بدولت مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کئے جانے کے منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے-

ایرانی مندوب رضا نجفی نے ویانا میں این پی ٹی پر نظرثانی کی کانفرنس کی ابتدائی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیا جائے -

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر مشرق وسطی اور دنیا کی سلامتی کو صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔

مصنف کے بارے میں