بنی گالہ میں عمران خان کا گھر غیر قانونی قرار ، گرانے کی سفارش

بنی گالہ میں عمران خان کا گھر غیر قانونی قرار ، گرانے کی سفارش

اسلام آباد: سی ڈی اے نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کو غیر قانونی قرار دے دیا.سپریم کورٹ میں سی ڈی اے کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ میں قائم 122 عمارات غیرقانونی ہیں .سی ڈی اے نے غیر قانونی عمارات کو گرانے کی سفارش کر دی.سی ڈی اے رپورٹ میں 30 زیر تعمیر و تعمیر پلازے ،2نجی سکول اور ایک مدر سے کی عمارت بھی غیر قانونی قرار دی گئی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا سروے کرایا گیا ہے، غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کی ضرورت ہے. جبکہ بنی گالا میں دفعہ 144 لگادی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات، درختوں کی کٹائی اور راول جھیل میں گندے پانی کی وجہ سے آلودگی سے متعلق عمران خان کے خط پر نوٹس لیا گیا تھا۔ کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔