امریکی ٹی وی چینلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار نشر کرنے سے انکار کر دیا‎

امریکی ٹی وی چینلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار نشر کرنے سے انکار کر دیا‎

واشنگٹن: امریکہ میں سی این این، این بی سی، سی بی ایس، اے بی سی اور دیگر ٹیلی ویڑن چینلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے 100 دنوں کی کامیابیوں پر مبنی اشتہار کو نشر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اشتہار میں معروف ٹیلی ویژن رپورٹروں کو ، ان کے چہروں پر "جھوٹی خبر" کی گرافک کے ساتھ، دکھایا گیا ہے۔اشتہار کی نشرو اشاعت کو رد کرنے والے ٹیلی ویژن چینلوں کا کہنا ہے کہ اشتہار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا اور اشتہار سے گرافک ہٹائے جانے کی صورت میں ہم اس کو نشر کر سکتے ہیں۔

سی این این کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ " کرنٹ میڈیا جھوٹی خبر نہیں ہے اور اگر کرنٹ میڈیا جھوٹی خبر نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اشتہار جھوٹ پر مبنی ہے"۔