امریکی صدر کا ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

امریکی صدر کا ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران نیوکلیئر ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایران ہمیشہ سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کا خواہش مند رہا، ایران کے ساتھ معاہدہ یکطرفہ تھا، ایران کے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔ ایران نے معاہدے کے باوجود جوہری پروگرام جاری رکھا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ایران سے جوہری معاہدے پر آج اہم اعلان کریں گے
  انہوں نے مزید کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ایران امریکی سفارتخانے پر حملوں میں ملوث رہا، ایران دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے روکنا ہوگا، اگر معاہدہ جاری رہا تو ایران بہت جلد ایٹمی طاقت بن جائے گا، ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے حکم نامے پر دستخط کروں گا۔ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے پر بضد رہا تو بہت برا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں