اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور، مالاکنڈ ، اور ۔بٹ گرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا ٖفیصلہ

کوہاٹ اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 8 بجکر 25 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔ تاہم زلزلے کی شدت کا ابھی تعین کیا جارہا ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں