کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوٹلی: آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 3 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں