"یہ پانچ ارب ڈالرز کبوتروں کے ساتھ باندھ کر بھجوائے گئے "،مریم نواز کی مضحکہ خیز ٹویٹ

کیپشن: مریم نواز نے منی لانڈرنگ کا جواب سوشل میڈیا پر دے دیا، فوٹو بشکریہ مریم نواز آفشیل فیس بک اکاؤنٹ

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 4.9ارب ڈالر بھارت منتقل کرنے کی خبر کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر  لکھا ہے کہ

"مجھے لگتاہے کہ یہ 5 ارب ڈالر ز کبوتروں کے پروں سے باندھ کر انڈیا بھجوائے گئے ہیں ، اور سارے کبوتر نیب نے پکڑ لیے ہوں گے اور احتساب عدالت میں بطور گواہ پیش ہوں گے "۔

2289153c8fb5b388e69d483c0fb71a70

ایک صارف نے  سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ"

یہ چاہ رہے تھے کہ نواز شریف کو اربوں ڈالر انڈیا بجھوانے کا الزام لگا کر رسوا کردو مگر اللہ نے الزام لگانے والوں کی سازش ناکام بنادی" ۔

ee6cfd6a9c1b96074a71c5d7f6bd8af7

یاد رہے کہ قومی احتساب  بیورہ چیئر مین جناب جسٹس جاید اقبال نے میاں محمد نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9ارب ڈالر منی لانڈرنگ  کے ذریعے بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا ۔