ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، فرانزک رپورٹ

ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، فرانزک رپورٹ
کیپشن: فرانزک رپورٹ کے مطابق ثنا چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

گجرات: پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثنا چیمہ کی فرانزک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ثنا چیمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق

بعدازاں پاکستانی میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے تو ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے مگر ثناء چاہتی تھی کہ اس کی شادی اٹلی میں ہو۔

پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

بعدازا ثناء چیمہ کے قتل کے شبے میں اس کے والد، چچا اور بھائی کو گرفتار کیا گیا جبکہ شک کی بنا پر 25 اپریل کو اس کی قبر کشائی کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں