کانگریس کمیٹی نے پاکستان کے سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دیدی

کانگریس کمیٹی نے پاکستان کے سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دیدی
کیپشن: امریکی کانگریس کمیٹی نے آدھی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی تجویز دی۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امریکی کانگریس کمیٹی نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کے اتحادی سپورٹ فنڈ کی آدھی رقم روکنے کی تجویز دے دی ہے۔

نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن بل (این ڈی اے اے) کا متن جاری کرتے ہوئے امریکی ایوان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے پاکستان کیلئے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں 700 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی تاہم آدھی رقم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی بھی تجویز دی۔

 مزید پڑھیں: اوباما کی ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت

کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 350 ملین ڈالرز اس وقت تک جاری نہ کیے جائیں جب تک وزیر دفاع کانگریس میں اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں