شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: شعیب ملک کا ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، فوٹو بشکریہ شعیب ملک انسٹاگرام آفیشل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ سینیئر بلے باز شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ ٓآل راونڈر شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری عالمی مقابلہ ہو گا ۔سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ 2020 ورلڈ کپ تک جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:”شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس لئے ان کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ محنت کی ضرورت پڑتی ہے“:ثانیہ مرزا
  

دوسری جانب  شعیب ملک نے کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایما زون وارئیرز سے معاہدہ کر لیا۔ شعیب ملککیربیئن پریمیئر لیگ میں 5 برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔

آل راؤنڈر نے رواں سیزن کے لئے نئی فرنچائز سے معاہدہ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں