اصغر خان کیس بتاتا ہے کیسے ’لاڈلے‘ کو بچایا جاتا رہا، عمران خان

اصغر خان کیس بتاتا ہے کیسے ’لاڈلے‘ کو بچایا جاتا رہا، عمران خان
اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اصغر خان کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔


عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ (ن) لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے اس پر سرمایہ کاری کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کو ’لاڈلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے ’لاڈلے‘ کو بچایا جاتا رہا اور کیسے 20 سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی‘۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اصغر خان کیس پر عملدرآمد سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں حکومت کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں