پشاور میں غیر ضروری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری

پشاور میں غیر ضروری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری
کیپشن: فوٹو: فائل

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں قائم غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں راستوں کی بندش اور غیر ضروری چیک پوسٹوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ لوگوں کے راستے کیوں بند کیے ہیں، 48 گھنٹوں میں راستے کھولیں، جو دیواریں بنی ہیں وہ گرائیں، غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹائیں، صرف چند چیک پوسٹیں ہونی چاہیے، جہاں ضرورت ہے وہاں ناکے رکھیں اور مجھے وہ جگہ بتائیں۔