نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے، آرمی چیف

نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے، آرمی چیف
فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباءوطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔اس موقع پر زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزاد رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

اس دوران آرمی چیف نے سکول کی طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔