محکمہ موسمیات کی اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی :محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس نے بتایا کہ اگلے ایک ہفتے تک درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے، رواں ماہ 13 مئی تک شہر کے درجہ حرارت میں کوئی غیر معمولی اضافے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں عموماً شہر کا موسم گرم رہتا ہے۔ اس وجہ سے یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس ماہ کے وسط یا پھر آخر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
 شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.6 ڈگری ریکارڈ ہوا، سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تیز ہواﺅں کی وجہ سے نمی کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح کے وقت نمی کاتناسب 76، دن بھر 50 فیصد رہا، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، ہلکی حدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:رمضان کے مبارک مہینے میں مزدور طبقے تک سحری پہنچانے کا منفرد اقدام
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں