نیب نے شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : قومی احتساب بیورو نے (نیب ) نے صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 4 جون کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو نیب لاہور کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔4 جون کی پیشی کی دوران شہباز شریف سے نیب کے تفتیشی افسران صاف پانی منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے سوالات کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 جون سے قبل ہی وفاقی و صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔ لہٰذا شہباز شریف 4 جون کو بطور وزیراعلی پنجاب نہیں بلکہ بطور ن لیگ کے صدر نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔