پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، فواد چوھری

پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، فواد چوھری
کیپشن: تصویر فواد چودھری ٹوئٹر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا ’پاکستان سائنس فیئر‘ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

51dd24a273c4534666c0d9b7191cf91a

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پہلا پاکستان سائنس فیئر اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا, اس میلے میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جولائی سے ہوگی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے کچھ بھی ایسا جدید اورا نوکھا تیارکیا ہے جو آپ پاکستان کوشوکیس کرنا چاہتے ہیں توتیارہوجائیے۔