وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا،عمارتیں نہیں توڑوں گا:سعید غنی

وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا،عمارتیں نہیں توڑوں گا:سعید غنی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزارت چھوڑنے کو ترجیح دوں گا،عمارتیں نہیں توڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عدالت کا احترام ہے لیکن میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی۔سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے مزید کہا کہ عدالت نے یہ نہیں کہا ہوگا 50 سال پہلے والا شہر بحال کیا جائے،گھروں کو توڑنے کی بات کی جائے گی تو میں استعفیٰ دیدوں گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پانی کے بلوں میں اضافہ ابھی نہیں جولائی سے ہوگا، پانی کے بلوں میں اضافے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔