پاکستان ریلوے نے ملک میں اپنے ترقیاتی پلان کا اعلان کر دیا

پاکستان ریلوے نے ملک میں اپنے ترقیاتی پلان کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے ملک میں اپنے ترقیاتی پلان کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ملک بھر میں گیارہ نئے پل تعمیر کیے جائیں گے جبکہ پچپن ریلوے لائنز کی مرمت کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ریلوے نے ملک بھر میں اپنے ترقیاتی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں گیارہ نئے پل تعمیر کیے جائیں گے ۔

ریلوے آپریشن کو بلاتعطل چلانے کے لیے ملک بھر میں پچپن کے قریب ریلوے لائنز اور پلوں کی مرمت کی جائے گی ۔

ریلوے کے اہلکار نے بتایا کہ کراچی میں چونتیس پلوں کی مرمت کی جائے گی اسی طرح سکھر میں گیارہ ، ملتان میں دو ، راولپنڈی میں پانچ ، پشاور میں دو اور کوئٹہ میں ایک پل کی تعمیر کی جائے گی ۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں 86 فیصد ریلوے پل سو سال سے بھی زائد پرانے ہیں ۔