آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کیلئے خود اپنے ساتھ ہی مذاکرات کریگا : بلاول بھٹو

آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کیلئے خود اپنے ساتھ ہی مذاکرات کریگا : بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کیلئے خود اپنے ساتھ ہی مذاکرات کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو فری ہینڈ دے دیا ہے ، اب آئی ایم ایف پاکستان کو قرض دینے کے حوالے سے خود اپنے ساتھ ہی مذاکرات کرے گی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ایسے بندے کو لگایا ہے جوکہ خود آئی ایم ایف میں کافی عرصہ ملازمت کر چکا ہے اور اس کی مختلف ممالک میں سربراہی بھی کر چکا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایسے شخص کو ملکی خزانے پر بٹھانا واضح ثبوت ہے کہ حکومت تمام مالی معاملات آئی ایم ایف کے سپرد کرنے پر تلی ہے ۔