دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر ڈیوڈ بیکھم پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر ڈیوڈ بیکھم پر چھ ماہ کیلئے پابندی عائد
کیپشن: image by facebook

لندن : برطانیہ کے معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

ڈیوڈ بیکھم اب چھ ماہ تک گاڑی ڈرائیو نہیں کر سکیں گے ، اس کے ساتھ ان پر ساڑھے سات سو پائونڈ جرمانہ بھی کیا گیا اور وہ عدالتی کارروائی کے لیے سو پائونڈ فیس الگ سے ادا کرنا ہوگی۔

ڈیوڈ بیکھم عدالتی کارروائی کے لیے آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے جہاں انھوں نے عدالتی فیس کی ادائیگی کے ساتھ دیگر معاملات پر باز پرس کی ہے۔