اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

 اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ اولمپک کھیل اب دوبارہ مؤخر نہیں کیے جائیں گے.

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سینیئر اہلکار نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو ایک مرتبہ پھر مؤخر کرنے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔

‎غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق ‎بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ جان کوٹس نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کھیل آج تک کے عظیم ترین کھیل ہوں۔انھوں نے اس موقع پر 20 ویں صدی کی عالمی جنگوں کے بعد ہونے والے کھیلوں کا حوالہ دیا تاہم انھوں نے ٹوکیو گیمز کے سربراہ یوشیرو موری کی طرح کہا کہ کھیلوں کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 کو منعقد کیے جائیں گے۔ جنہیں کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر مؤخر کیا گیا تھا۔اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ یوشیرو موری کا کہنا تھا کہ اگر ٹوکیو اولمپکس سال 2021 میں منعقد نہ ہوئے تو پھر دوبارہ کبھی منعقد نہیں ہوسکیں گے۔ٹوکیو اولمپکس کے صدر یوشیرو موری نے آئندہ سال اولمپکس کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہم اس وائرس کے خلاف جنگ جیت کر گیمز کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ماضی کے تمام اولمپکس کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

یوشیرو موری نے کہا تھا کہ ویکسین نہ آنے کی صورت میں اولمپکس کو ایک بار پھر ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو منسوخ کر دیں گے۔