پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔


تفصیلات کے مطابق,  پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے  ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈاؤن ہو گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جن چار دن میں لاک ڈاؤن نرم ہو گا ان میں پیر، منگل، بدھ، جمعرات شامل ہیں جبکہ جس دوران صوبے میں مکمل ڈاؤن ہو گا ان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن شام ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گئے۔بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروباربھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کرمعیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیزپرعمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔

دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے سلسلے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صوبے کے 6 بڑے شہروں میں کورونا پھیلائو کے باعث لاک ڈائون میں نرمی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانولہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔ بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈائون بدستور جاری رہے گا۔ صوبے کے کم از کم 15 اضلاع میں کورونا کے کم پھیلاؤ کے باعث لاک ڈائون میں نرمی کی جائے گی۔