ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات

لاہور: پاکستان میں کورونا  وائرس  سے اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز عالمی وبا نے  مزید 118 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 18 ہزار 915 تک جا پہنچی ۔

24 گھنٹے کے دوران ملک  بھر میں  40 ہزار 736 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 3 ہزار 785 افراد میں کورونا  کی تصدیق ہوئی ۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.29 فیصد رہی ۔