قبلہ اول پر اسرائیلی حملہ ،وزیر اعظم عمران خان کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

PM Imran Khan Big Statement, Phalastine, Israel, OIC, Arab Countries

جدہ :وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوںپر حملہ انسانیت کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے ،فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا  اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد قصیٰ میں رمضان کے اس بابرکت مہینہ میں حملہ کرنا انتہائی افسوسناک بات ہے ،پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے اور عالمی برادر ی سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں ۔

اس سے پہلے بھی پاکستان کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا ، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری طرف کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا،اپنے بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔