کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتاہوں ،سانحہ اے پی ایس یاد آگیا،شہبازشریف

 کابل بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتاہوں ،سانحہ اے پی ایس یاد آگیا،شہبازشریف
سورس: file photo

لاہور،مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغان دارالحکومت کابل میں  اسکول دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ن لیگ کے رہنما  شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طلبہ کی تھی ، اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کردیئے ہیں ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔