مکہ مکرمہ:وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشری بی بی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،وزیراعظم اور وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے،شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان- دروہ سعودی عرب
وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
طوافِ سے قبل وزیرِ اعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔ pic.twitter.com/tPJcbTrGFD
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 9, 2021
وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ؐ حاضری دی تھی، انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وبا ء سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی ؐ میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب اور عشا ادا کی تھی۔