میٹھی عید پھیکی پڑنے کا اندیشہ بڑھنے لگا 

 میٹھی عید پھیکی پڑنے کا اندیشہ بڑھنے لگا 
سورس: file photo

لاہور،جیسے جیسے عید کے دن قریب آرہے ہیں ویسے ہی چینی کے لئے لگی لائنیں لمبی ہوتی جارہی ہیں ۔ رمضان بازاروں میں سستی چینی کیلئے مرد، خواتین اور بزرگ لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

چینی کے لئے ترسے عوام کا کہنا ہے کہ وہ کام کاج چھوڑ کر صرف چینی لینے کیلئے لائنوں میں لگے ہیں، گھنٹوں انتظار کے بعد ہاتھوں پر نشان لگا کر چینی دی جاتی ہے۔

سستے بازاروں میں 65 روپے کلو چینی شہریوں کو  مل رہی ہے جبکہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ 20 روپے بچانے کیلئے قطاریں لگانے پر مجبور ہیں۔

لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے شہریوں نے زیادہ کاؤنٹر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جتنے زیادہ کاؤنٹر ہوں گے اتنا ہی جلدی لوگوں کی باری بھی آئے گی ۔ 

لاہورہائیکورٹ نے کئی روزپہلے حکم دیا تھا کہ چینی کے خریداروں کی لمبی قطاریں ختم کرائی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ 15 روپے کے پیچھے لوگوں کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔