مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں جلد انتخابات کرائیں: شیخ رشید

مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں جلد انتخابات کرائیں: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں جلد عام انتخابات کرائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم پر نااہل حکومت مسلط کر دی گئی ہے لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کیس میں ملزمان پر وکلاءنے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ انتخابات جلد ہو رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج اور آرمی چیف پر تنقید کی، گزشتہ روز بھی جنرل فیض کا نام لے کر رگڑا دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں