وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے اور قیمت کو مستحکم کرنا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا حکم بھی دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے، 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس معاملے میں اگر کوئی غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملے کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

مصنف کے بارے میں