عمران خان اور شیخ رشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

عمران خان اور شیخ رشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سمیرا کومل، سعدیہ تیمور اور حنا پرویز کی جانب سے عمران خان اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ 
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کرے گا۔
اس کے علاوہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جائیں۔ 

مصنف کے بارے میں