معطل ہونے سے سزا ختم نہیں ہوتی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کےخلاف بڑا فیصلہ 

 معطل ہونے سے سزا ختم نہیں ہوتی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کےخلاف بڑا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عبا سی کے معاملے پر وزیر اعظم کو نظرثانی کرنے کا حکم دے دیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت  پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کا   تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سزا معطل ہونا کسی صورت بھی سزا ختم ہونا نہیں ۔

 تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ بادی النظر میں سزا برقرار ہو تو کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کر سکتا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ  نےحنیف عبا سی کے معاملے پر وزیر اعظم کو نظرثانی کرنے کا حکم دے دیا۔  عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا کہ سزا یافتہ مجرم پبلک آفس ہولڈر نہیں بن سکتا سزا ابھی برقرار ہے ختم نہیں ہوئی معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

مصنف کے بارے میں