عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے ناقابل یقین الزام لگا دیا

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے ناقابل یقین الزام لگا دیا

کراچی :عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت جہاں ان پر دن رات ظلم کرتے تھے وہیں وہ انہیں نماز  تک بھی نہ پڑھنے دیتے تھے ،جو شخص اپنی ماں کی عزت نہ کر سکتا ہو وہ اپنی بیوی کو کیا عزت دے گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے دانیہ شاہ نے کہا کہ عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی ہے، عورت عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے، عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی ہوں، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ تعالیٰ سے بھیک مانگتی تھی، میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ جو مرد یہ کہتے ہیں کہ عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے تو وہ غلط سوچتے ہیں،دانیہ نے کہا عامر لیاقت جیسا شخص جو ماں کی عزت نہیں کر سکتا وہ اپنی بیوی کی عزت کیسے کریگا ۔

دانیہ کا کہنا تھا جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ پیسے کی خاطر عامر لیاقت کیساتھ یہ سب کچھ کر رہی ہوں تو میں انہیں بتا نا چاہتی ہوں مجھے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ،مجھے عزت سے رہنا ہے اور وہ صرف اس شخص سے علیحدہ ہوکر ہی ہو سکتا ہے ۔

اس سے قبل دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کےخلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے،عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا،تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔