قومی بچت سکیم رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری 

قومی بچت سکیم رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری 

اسلام آباد:قومی بچت سکیم کے سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ،نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اطلاق 10 مئی سے ہوگا۔

وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  ہے ، نوٹیفیکیشن کے   مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع میں 1.44فیصد اضافہ کردیا گیا  ہے ،بہبود سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع بڑھاکر14.16 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع میں 1.40 فیصد کا اضافہ کیا گیا  ہے اور شرح  منافع  12.40 فیصد مقرر  کی گئی ہے ،ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 0.96 فیصد کا اضافہ  کرتے ہوئے  شرح منافع 12 فیصد کردی گئی  جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع میں2.50 فیصد کا اضافہ  کرتے ہوئے  شرح منافع بڑھاکر 10.75 فیصد کردی گئی  ہے ۔