لانگ مارچ سے قبل ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف حکومت نے انتہائی قدم اُٹھا لیا 

لانگ مارچ سے قبل ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف حکومت نے انتہائی قدم اُٹھا لیا 

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے فوجی قیادت کے خلاف کی گئی تقریر کے خلاف متفقہ قرارداد مذمت منظور کرلی ،قرارداد وفاقی وزیر مملکت مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی  تھی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایبٹ آباد میں فوجی قیادت کے خلاف کی گئی تقریر کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طورپر منظور کرلی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  یہ ایوان سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حالیہ بیان کی بھرپور مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ فوجی قیادت پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ تھی ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بلاخوف ہماری سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،ریاستی اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے بدنام کرنے کی کوشش پاکستان کی خدمت نہیں ہے۔