ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان 

ویسٹ انڈیز کادورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان 

لاہور:ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں 15رکنی اسکواڈ کی قیادت نکولس پورین  کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی،ون ڈے میچز 8،10،12جون کو کھیلے جائیں   گے ۔

دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت نکولس پورن کریں گے جبکہ آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے،شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیاہے ۔

ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شائی ہوپ، اینکروما بومر، شامراہ بروکس، کیسی کارٹی، عقیل حسین، الزاری جوزف شامل ہیں،اس کے علاوہ برینڈن کنگ ، شیرمن لوئیس ، کائیل میئرز، اینڈرسن فلپ، راومن پوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے ون ڈے میچز آٹھ ،دس اور بارہ جون کو کھیلے جائیں   گے ۔