خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر تک کمی؟

خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر تک کمی؟

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ہمیں جہاں سے بھی سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔

فرانسیسی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئےوزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھاکہ اگر ہمیں پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو ہم روس کے پاس جائیں گے۔

مصدق ملک نے  کہا کہ روس سے تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ آئندہ کتنی مقدار میں درآمد کی ضرورت ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں فائدہ پہنچتا ہے۔

دوسر ی جانب مارکیٹ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی ملک میں آمد سے پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر تک کمی آسکتی ہے۔

 خیال رہے روس کی طرف سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخر میں یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  متوقع ہے۔