پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان اور جنرل عاصم منیر کو   بیٹھ کرگلے شکوے دور کرنے کی تجویز

 پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان اور جنرل عاصم منیر کو   بیٹھ کرگلے شکوے دور کرنے کی تجویز

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کو  تجویز دی ہےکہ  اب وقت آ گیا ہےکہ  دونو ں  ایک کمرے میں بیٹھیں اور  ایک دوسرے سے جو گلے شکوے ہیں کرلیں اور ایک دوسرے کے تحفظات سن لیں۔

ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے جو خبریں جنرل عاصم منیر تک پہنچائی جا رہی ہوں ان میں صداقت نہ ہو اور جو باتیں عمران خان کو بتائی جا رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہ ہوں۔انہو ں نے کہا  یہ ان کی ذاتی  تجویز ہے پارٹی پوزیشن نہیں ۔

خیال رہے آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل میں اسد عمر نے کہا کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان سےمکمل اتفاق کرتے ہیں، الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہوگا۔