لاہور میں رینجرز طلب ، موبائل فون سروس بند 

لاہور میں رینجرز طلب ، موبائل فون سروس بند 
سورس: file

لاہور : لاہور میں رینجرز کو طلب  کرلیا گیا  ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے۔حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔راولپنڈی میں بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں